جنوبی افریقا کے صدرسرل رامافوسا مواخذے سے بچ گئے

جوہانسبرگ (سی این پی ) جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا کے خلاف مواخذے کا خطرہ ٹل گیا، پارلیمنٹ نے صدر کے خلاف مؤاخذے کی تحریک شروع نہ کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے 214 ارکان نے صدر رامافوسا کے ممکنہ مواخذے کے خلاف ووٹ دیا، مواخذے کی حمایت میں 148 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ باقی ارکان پارلیمنٹ ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔صدر راما فوسا نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر رامافوسا کے خلاف گیٹ فارم اسکینڈل میں سنگین بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں