راجہ بازار میں لگنے والی آگ پر افسوس،حکومت تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرے،راجہ سکندر

راولپنڈی(سی این پی)راجہ بازار میں دکانوں اور سامان کے گوداموں میں لگنے والی آگ پر بہت افسوس ہے۔تاجروں پر بیتنے والی اس قیامت پر ہم ان کے دکھ میں دل و جان سے شریک ہیں۔ان خیالات کا اظہار ٹریڈرز ونگ کے صدر راجہ سکندر محمود نے جائے وقوع پر تاجروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں تاجر اپنی عمر بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔لہذا ان کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ان کے لئے فوری امداد کا اعلان کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں