مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے، وزیراعظم کی حریت وفد کو یقین دہانی

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات میں یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کے خلاف عالمی سطح پر کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے حریت رہنمائوں کے وفد میں نثار مرزا، محمد حسین خطیب، جاوید اقبال سمیت دیگر شامل تھے، حریت وفد نے میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کے سامنے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کشمیری بھائیوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی۔ اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں