کشمیر میں مظالم، پاکستان کا مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی جس پر انکار کر دیا گیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طور پر پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں