اسلام آباد (سی این پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے عدلیہ کی دریا دلی پر رشک آتا ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ نہ عمران خان مسلط ہوتا نہ آئی ایم ایف آتا، نہ عمران خان معاہدہ توڑتا نہ آج منی بجٹ آتا، منی بجٹ کا نام عمران بجٹ رکھا جائے، عمران کا فیض آئی ایم ایف، معیشت اور مہنگائی کی تباہی لایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے فیض کے چرچے لندن میں بھی جاری ہیں، شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں جھوٹی خبر شائع کروانے والے کے بارے میں ڈیلی میل میں سچی خبر شائع ہوئی ہے لیکن آرٹیکل 62 اور 63 پر مکمل خاموشی طاری ہے، کیا آئین کی یہ دو شقیں معطل ہو چکی ہیں؟، یا آئین کا حصہ نہیں رہیں؟۔حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ جیل جانے کی باری آئی تو بزرگی اور بیماری یاد آگئی، جیب بھرنے کیلئے کپتان اور جیل بھرنے کیلئے عوام؟، عمران خان بزرگ ہے نہ بیمار ہے، وہ صرف فنکار ہے۔
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت