جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، خودکش بمبار ہلاک

سپنکئی(سی این پی) جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں خودکش بمبار ہلاک ہوگیا۔جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکئی میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا ہے جس کے دوران خود کش بمبار نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو مارا گیا۔خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے اس کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا تھا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران خودکش جیکٹ پھٹنے سے دہشت گرد ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گرد نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو افغانستان کے صوبے لوگر سے پاکستان آیا تھا۔

دہشت گرد نیک رحمٰن محسود عرف نیکرو ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں عظمت اللّٰہ عرف لالہ اور خیربان عرف خیرو کا قریبی ساتھی تھا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی اداروں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔سکیورٹی اداروں کی کامیاب حکمتِ عملی اور پشتون عوام کی سکیورٹی اداروں کی مدد سے دہشتگردوں کا صفایا ممکن ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں