اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے لکھا کہ 27 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کے بہانے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کے ساتھ پرامن رہنے کے خواہاں ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔واضح رہے کہ 27 فروری 2019 میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو “آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے سے روک دیا
جماعت اسلامی کا 16 مئی سے حکومت کیخلاف مارچ کا اعلان
وزیر اعظم کا حکومت کی زیر ملکیت تمام اداروں کی نجکاری کا اعلان
جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مداخلت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ایک اور خط
سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی منظوری
میری اولین ترجیح پاکستان کی بہتری ہے، گورنر پنجاب
مریم نواز کاخراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
ظل شاہ قتل کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور
مسعود خان کی پاکستان میں اقرا فنڈ مشن کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی