وادی میں بھارتی جارحیت، لاک ڈان 85ویں روز بھی جاری، نظام زندگی درہم برہم

سرینگر(سی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تھم نہ سکی، لاک ڈائون اور کرفیو کا سلسلہ 85ویں روز بھی جاری ہے، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث ٹرانسپورٹ، کاروباری سرگرمیاں معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند ہے، جبکہ گھروں میں ادویات اور اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہے۔مودی مشن کے تحت موبائل، انٹرنیٹ سروس اور ٹی وی نشریات بدستور بند ہیں۔ آسیہ اندرابی پر مقبوضہ کشمیر میں سینما ہاسز بند کرانے سے متعلق فردجرم عائد کردی گئی، حریت رہنما آسیہ اندرابی جولائی سے بھارت کی قید میں ہیں۔ میڈیا کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، قابض انتظامیہ نے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، وادی میں اسکول، کالج اور تجارتی مراکز بھی بند پڑے ہیں، وادی میں لاک ڈان کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، مواصلاتی نظام کی بندش سے کشمیری شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں ادویات اور کھانے کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث موت آہستہ آہستہ کشمیریوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں