پاکستان، بنگلہ دیش ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز،پاکستان نے کلین سویپ کر دیا

لاہور(سی این پی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی28 رنز سے ہرا کر کلین سویپ کر دیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر117 رنز بنائے۔ جویریہ خان نے 54اورعمائمہ سہیل نے 31رنز بنائے۔ جبکہ جہاں آرا عالم نے 3 رومانا احمد نے2 اور پانا گھوش نے 1 وکٹ حاصل کی۔ 118رنز ہدف کے تعقب میں بنگالی ٹیم لڑکھڑا گئی اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا سکی۔نگار سطانہ 30 رنز کےساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ انعم امین اور صبا نذیر نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسطرح قومی ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی28 رنز سے ہرا کر کلین سویپ کر دیا۔واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 14 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم 15 رنز سے فاتح رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں