ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پہلی سالگرہ،معروف ٹینس سٹار کا نیک تمنائوں کا اظہار

دبئی (سی این پی ) ٹینس اسٹار اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے ازہان کی پہلی سالگرہ کے موقع پراسے انتہائی خوبصورت انداز میں مبارکباد پیش کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے دلی تمناؤں کے ساتھ اپنے بیٹے ‘ ازہان مرزا ملک’ کی تصویر شئیرکی۔ ثانیہ نے اپنے بیٹے کے نام پیغام میں لکھا ،” سالگرہ مبارک ہو میرے چھوٹے فرشتے ، میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو ہر وہ شے عطا کرے جس کی طرف آپ بڑھواور خواہش کرو اور آپ سب سے زیادہ محبت کرنے والے اور نرم دل لڑکے کی حیثیت سے ترقی کرتے رہو جیسا کہ آپ ہو ، انشاء اللہ ۔۔ میرے چھوٹے ازہان ہمیں منتخب کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔”ثانیہ نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ پر اسے سب سے معصوم اور پیارا بچہ کہتے ہوئے اپنی آخری سانس تک اس کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ ثانیہ اپنے پیغام میں لکھتی ہیں کہ “ٹھیک ایک سال پہلے تم اس دنیا میں آئے اورہماری دنیا بن گئے ، پیدائش کے بعد جب پہلی بار مسکرائے تو تب سے اب تک جہاں جاتے ہو مسکراہٹیں بکھیرتے جارہے ہو ، مجھے تم سے محبت ہے اور میں آخری دم تک ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گی ۔”یاد رہے کہ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار کی شادی 12 اپریل 2010 میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک سے ہوئی ، دونوں نے شادی کے آٹھ سال بعد 30اکتوبر 2018 کو اپنے بیٹے ازہان کو خوش آمدید کہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں