اولمپک میں بدترین شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن پہنچ گئی

لاہور(سی این پی)اولمپک کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شکست کھانے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے البتہ چار کھلاڑی پاکستان نہیں آئے، اولمپک میں جگہ نہ بنا پانے پر شائقین کی طرف سے ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ہالینڈ میں کھیلے جانے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہلا میچ چار چار گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کو چھ ایک سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ اولمپک میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، قومی ہاکی ٹیم کے چار کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے۔سابق کپتان محمد عرفان اپنی فیملی کے پاس انگلینڈ چلے گئے ہیں جبکہ کپتان رضوان سینئر اور اشد محمود لیگ کھیلنے کے لئے ہالینڈ میں ہی قیام کریں گے جبکہ رضوان جونیئر ہاکی لیگ کھیلنے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔تین بار گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس سے باہر ہوئی ہے، ہالینڈ کے ہاتھوں گرین شرٹس کو شکست کے بعد ٹوکیو نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں ہالینڈ کی ٹیم میچ پر پوری طرح‌ حاوی رہی اور 6 گول اسکور کیے تھے، قومی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں