ایئر پورٹ ہاؤسنگ اسکیم اور سلور سٹی کے مالکان نے جعلی فائلیں بیچ کر عوام کے کروڑوں روپے ہتھیا لئے،متعلقہ ادارے نوٹس لیں،رئیل اسٹیٹ ایجنٹس

اسلام آباد (سی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ملک صغیر نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ ہاؤسنگ اسکیم اور سلور سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے ڈائریکٹر راجہ عبدالجبار، سی ای او خواجہ امجد اقبال اور ڈائریکٹر چوہدری محمد ریاض نے لوگوں کو جعلی فائلیں بیچ کر کروڑوں روپےہڑپ کر لئے ہیں، انتظامیہ ان نوسر بازفراڈیوں کے جعل سازی کے اڈے کو بند کرائے، انکا این او سی منسوخ کرےاورراولپنڈی اسلام آباد میں موجود دفاتر سیل کرکےانہیں گرفتار کر کے متاثرین کی رقم ان کو واپس دلوائیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایئرپورٹ ایونیوہاؤسنگ اسکیم و سلور سٹی(لاریب ایسوسی ایٹس دویلپرز اینڈ پلاٹینیم ایسوسی ایٹس ڈویلپرز)کے متاثرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ملک صغیر نے کہا کہ ایئرپورٹ ایونیوہاؤسنگ اسکیم و سلور سٹی(لاریب ایسوسی ایٹس دویلپرز اینڈ پلاٹینیم ایسوسی ایٹس ڈویلپرز) کے ڈائریکٹر راجہ عبدالجبار، سی ای او خواجہ امجد اقبال اور ڈائریکٹر چوہدری محمد ریاض نے 2018ء میں انہیںاپنی ایئرپورٹ ایونیو ہاؤسنگ اسکیم میں انوسٹمنٹ کرنے کا کہا جس پر میں نے ان سے 200 فائلز خریدیں اس کے بعد انہوں نے مجھے ایک جعلی این او سی دکھا کر سلور سٹی میں ایک سال کی پارٹنر شپ کرنے اور منافع دینےکا کہا جس پر میں نے چھ کروڑ 20 لاکھ کی انوسٹمنٹ کر دی ،انہوں نے مجھے فائلز بیچنے کا کہا جس پر 230 فائلز بیچی گئیں تاہم ایک سال گزرنے کے بعد راجہ عبدالجبار نے ایئرپورٹ ایونیوہاؤسنگ اسکیم ختم کر کےسلور سٹی ہاؤسنگ اسیکم میں سارا سرمایہ انوسٹ کر دیااور جعل سازی کے ذریعے 837 لوگوں کو جعلی فائلز بیچ کر کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے ہیں جو کہ نہ تو متاثرین کو پلاٹ اور نہ ہی انکی رقم واپس کر رہے ہیں جبکہ پولیس، نیب اور ایف آئی اے میں متعدد درخواستیں دینے کے باوجود یہ جعل ساز فراڈیئے سرعام آزاد گھوم رہے ہیں اور کوئی ادارہ انکے خلاف کارروئی کرنے سے گریزاں ہے،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، کمشنر و ڈی سی راولپنڈی و اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ ایونیوہاؤسنگ اسکیم و سلور سٹی(لاریب ایسوسی ایٹس دویلپرز اینڈ پلاٹینیم ایسوسی ایٹس ڈویلپرز)کے متاثرین کی ڈوبی ہوئی رقوم کو واپس دلوائیں اور ان فراڈیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے جعل سازی کا اڈہ بند کیا جائے اور انکا این او سی منسوخ کرکے انکے دفاتر کو سیل کیا جائے تاکہ مزید لوگ انکے فراڈ کا شکار نہ ہو سکیں۔پریس کانفرنس سے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور ظاہر عباسی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں