نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(سی این پی) نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد چیف جسٹس پاکستان کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔16 ستمبر کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا ہے اور چیف جسٹس ریٹائرڈ ججوں کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں