وفاقی پولیس کی کارروائیاں،90 لاکھ مالیت کے موٹر سائیکل برآمد۔128 ملزمان سمیت بلا گینگ کے 2 اہم رکن گرفتار

اسلام آباد( سی این پی) وفاقی پولیس کی جانب سے راوں سال موٹر سائیکل چھیننے والے گینگز کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے 90لاکھ روپے سے زائد مالیت کے71 مو ٹرسائیکل بر آمد کیے واضح رہے کہ گز شتہ روز کریڈیبل نیوز پاکستان(سی این پی ) نے شہر اقتدار میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی واردادتوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ شائع کی تھی جس کی تصدیق تر جمان وفا قی پولیس کی جانب سے سو شل میڈیا پر جا ری پریس ریلیز میں کر دی گئی تفصیلات کے مطابق تر جمان اسلام آبادپولیس کی جانب سے شہر قتدار میں چوری ،ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر چوروں کے خلاف جاری کا روائیوں کی تفصیلات جا ری کر دی جس کے مطابق گزشتہ آ ٹھ ما ہ کے دوران وفا قی دارالحکومت میں چھیننے گئے 71 موٹر سائیکل بر آمد کیے گئے جبکہ 128ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے 68ملزمان کے خلاف تفتش مکمل کر تے ہوئے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوادیئے گئے ہیں دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد میں پیشہ ور ڈکیت گرو بلا گینگ کے خلاف کا روائی کر تے ہوئے دو ملزمان علی حسنین ولد احسن پرویز اورزوہیب عرف زیبی ولد صاحبزادہ کو گرفتار کر کے آلہ واردات پسٹل 30 بور وایمونیشن و خنجر برآمد کیا دوران تفتیش ملزمان نے راولپنڈی اسلام آباد میں گن پوائنٹ پر سنیچنگ کا انکشاف کیاملزمان سے چھینے گئےموبائل فون نقدی و موٹر سائیکل دو عدد برآمدکر کے ملزمان کو برائے شناخت پریڈ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے دونوں ملزمان تھانہ سبزی منڈی،کھنہ،شہزاد ٹاؤن اسلام آباد جبکہ ضلع راولپنڈی تھانہ صادق آباد میں اس سے قبل چالان یافتہ ہیں گزشتہ روز کریڈیبل نیوز کی ویب سائیٹ پر جا ری رپورٹ میں شہر بھر میں چوری ڈکیتی کے بڑھتے واقعات بارے آگاہ کر تے ہوئے وفا قی پو لیس کی کا رکر دگی پر سوالیہ نشان اٹھا یا تھا رپورٹ کے مطابق سفارشی اور نا تجر بہ کار ایس ایچ اوز کی تعیناتیوں کے باعث شہر میں جرائم کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سیف سٹی
منصوبے پر کروڑوں روپے صرف کرنے اور شہر بھر میں پولیس گشت کرتے رہنے کے باوجود شہری محفوظ نہیں ہیں جبکہ حال ہی میں آ ئی جی اسلام آباد نے تھانہ شہزاد ٹاؤن،تھانہ آ بپارہ، تھانہ رمنا، تھانہ شالیمار اور تھانہ انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 2ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہو ئے ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی بنائیں ہر علاقے میں کرائم پاکٹس کی شناخت کر کے ان علاقوں میں سکیورٹی سخت کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں