19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر

بیجنگ(سی این پی) چین میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، پاکستانی ایتھلیٹ صرف تین میڈل جیت سکے۔پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں کوئی گولڈ میڈل نہ جیت سکا ، اس مرتبہ پاکستان سکواش میں سلور میڈل جبکہ شوٹنگ اور کبڈی میں برانز میڈل حاصل کرسکا۔ایونٹ میں پاکستان کے 190 ایتھلیٹ 24 مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے تھے۔کرکٹ اور ہاکی کے مقابلوں میں جہاں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی رہی وہیں ہاکی ٹیم پہلی بار ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے باوجود کامیابی اپنے نام نہ کر سکی۔

ارشد ندیم انجری کی وجہ سے جیولن تھرو سے دستبردار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے ایک ممکنہ میڈل نہ مل سکا۔اسی طرح سکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی تاہم انفرادی سکواش میں ناکامی کا سامنا رہا، پاکستان کے رنر اور سوئمر اکثر مقابلوں میں آخری نمبر پر ہی آئے۔ اس سے قبل 2018 کے ایشین گیمز میں پاکستان نے چار میڈل جیتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں