اکتوبر تا جنوری ترقیاتی منصوبوں کیلئے این او سی جاری کرنے پر پابندی

لاہور(سی این پی) عدالت نے اکتوبر سے جنوری تک ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر دیا۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک موٹر بائیک اور سائیکلیں استعمال کرنے والوں کے لیے حوصلہ افزا پالیسی بنائی جائے، لاہور میں سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے سکیم بنائی جائے۔عدالت نے کہا ہے کہ ان پوائنٹس سے شہری مناسب کرائے پر سائیکلیں حاصل کرسکیں، کمشنر لاہور ایسی پالیسی اور سکیم بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ کمشنر لاہور ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کی حدود میں اینٹوں کے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کروائیں۔علاوہ ازیں عدالت نے بابو صابو انٹرچینج کے قریب ترقیاتی منصوبے کے خلاف حکم امتناعی واپس لے لیا اور کمشنر لاہور کے بیان کی روشنی میں پروجیکٹ پر کام کرنے کی اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں