وفاقی دارالحکومت میں نجی سکولزبند،تعلیمی سرگرمیاں معطل

اسلام آباد(سی این پی )جمعیت علمائے اسلام (ف) اوراتحادی جماعتوں کے جلسے اور آزادی مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں نجی سکولز بند رہینگے،سیکرٹری پرائیویٹ سکولز عبدالوحید خان کے مطابق بچوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد کے تمام نجی سکولزبند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو کسی بھی صورت خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے بھی طلباء کو اسکول پہنچنے میں دشواری پیش آسکتی ہے۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولز کے مطابق اسلام آباد میں غیر یقینی صورتحال کے باعث نجی سکولز بند رکھنے کا فیصلہ متفقفہ طور پر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں