یمنیٰ زیدی نے برائیڈل فوٹو شوٹ میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے

کراچی (سی این پی )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے برائیڈل فوٹو شوٹ میں حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔ڈرامہ تیرے بن سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔

مذکورہ تصاویر پر اداکارہ کی خوبصورتی نے نہ صرف پاکستانی عوام کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیا بلکہ سرحد پار بھارتی اداکار بھی یمنیٰ کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

ادکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی اداکار نکول مہتا نے ہاٹ ایموجی کے ساتھ لفظ “کافی” لکھا جس پر یمنیٰ زیدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جواب میں سیاہ چشمے والا ایموجی استعمال کیا اور لکھا “ہے نا”؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں