اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ کا اعلان

لاہور(سی این پی )سعد بیگ دبئی میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2023 میں پاکستان انڈر 19 کی قیادت جاری رکھیں گے۔سہیل تنویر کی سربراہی میں جونیئر سلیکشن کمیٹی نے 8 سے 17 دسمبر تک شیڈول آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور اس سال کے شروع میں بنگلہ دیش کے دورے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی کپتانی کرنے والے سعد بیگ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔

پاکستان انڈر 19 کو گروپ اے میں افغانستان انڈر 19، انڈیا انڈر 19 اور نیپال انڈر 19 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا جس کے بعد بالترتیب 10 اور 12 دسمبر کو بھارت اور افغانستان کے خلاف میچ ہوں گے۔

اسکواڈ کے انتخاب سے قبل، پاکستان انڈر 19 کے ممکنہ کھلاڑی 24 نومبر سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، کراچی میں تربیتی کیمپ کے لیے جمع ہوئے تھے۔ 15 رکنی دستہ اب 6 دسمبر کو دبئی روانہ ہوگا۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ – سعد بیگ (کپتان اور وکٹ کیپر)، احمد حسین، علی اسفند، عامر حسن، عرفات منہاس (نائب کپتان)، اذان اویس، خبیب خلیل، نجاب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب عارف ، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شمائل حسین اور عبید شاہ

اپنا تبصرہ بھیجیں