ماڈل و اداکارہ میرب علی کی کس کے ساتھ تصویر وائرل ہو گئی

لاہور(سی این پی ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ میرب علی کی گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرب علی نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلوکار چاہت فتح علی خان اور کچھ دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔میرب علی نے لوکیشن میں بتایا کہ وہ ایچ یو ایف سی کلب میں موجود ہیں جبکہ کیپشن میں لکھا کہ ’پلاٹ ٹوئسٹس آفٹر پلاٹ ٹوئسٹس۔‘

میرب علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں