اعتبار اورمحبت کےمعاملے میں بھولا ہی ہوں،عمران اشرف

لاہور(سی این پی)بھولے کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار اورمیزبان عمران اشرف کہتے ہیں کہ محبت، اعتباراور اعتماد کے معاملے میں حقیقت میں بھولا ہی ہوں۔ عمران اشرف کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک پروگرام کے دوران خاتون ان سے سوال کرتی ہیں کہ بھولا کے کردار میں آپ کافی بھولے تھے لیکن اصل میں آپ اتنے بھولے نہیں لگتے۔جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ میں واقعی محبت کے معاملے میں بھولا ہوں۔واضح رہے کہ چند دن قبل ان کی سابقہ بیوی کرن مشتاق نے سیاسی شخصیت سے بہت دھوم دھام سے شادی کی ہے،جس میں وہ خوشی کا بھر پوراظہار کر رہی ہیں.یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی بھی محبت کی ہی تھی،عمران اشرف نےشادی ختم ہونے کے بعد خاموشی اختیار کر لی تھی تاہم سابقہ بیوی کی دوبارہ شادی اور خوشی پر وہ ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنے دکھ کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں