مقبوضہ جموں، گورنرگریش چندر کی آمد کے خلاف احتجاج

جموں(سی این پی)ریاست کا درجہ ختم ہونے کے بعد پہلی بار مقبوضہ جموں میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج سِول سکریٹریٹ کا دورہ کیا اور تقریب کے دوران گارڈ آف آنر لیا۔اس حوالے سے جموں کے پریس کلب میں نیشنل پینتھرزپارٹی نے ریاست کا درجہ ختم کرنے اور لیفٹیننٹ گورنر کی جموں آمد کے خلاف احتجاج کیا۔ نیشنل پنتھرز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر ہرش دیو نے کہا کہ ‘مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کی حثیت ہی ختم کردی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ کسی ریاست کا درجہ ختم کیا گیا ہو، یہ جموں کشمیر کے لوگوں کے جذبات و احساسات کے صریح خلاف ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کو پھر سے ریاست کا درجہ دیا جائے۔واضح رہے کہ گریش چندر مرمو نے جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر جموں میں سول سکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں دربار موو کی تقریب میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں