نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا افتتاح کر دیا

لاہور(سی این پی ) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب شہری گھر بیٹھے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ پوسٹس، خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز پر بھی لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔محسن نقوی کا مزید کہنا ہے کہ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرننگ لائسنس کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں موٹر سائیکل رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کے لئے قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔ مقررہ سائز اور ڈیزائن کی تبدیلی کے لئے 4 ماہ دئیے جائیں گے۔ رکشے کو فٹنس سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد رجسٹریشن نمبر دیا جائے گا۔نگران پنجاب کابینہ نے داتا دربار کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی۔ حکومت صوبے کے 18 بڑے روڈ انفراسٹرکچر کو محفوظ بنائے گی۔ ڈی جی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا درجہ ملے گا۔ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ میں نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا۔ ساہیوال میں 180 بیڈز کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔نگران پنجاب کابینہ نے پولیس رولز کی ذیلی شقوں میں ترامیم اور مینجمنٹ پے سکیلز 2023 کو وفاقی حکومت کے برابر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں