تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے ۔میتھیو ملز

واشنگٹن (سی این پی )امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانی لیڈروں کے انتخاب میں امریکا کا کردار نہیں ہے۔پریس بریفنگ میں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی منتخب قیادت سے بات چیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔میتھیو ملز کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مسائل کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ سابق ممبران افغان پارلیمنٹ کو کرپشن پر نامزد کرنے کیلئے کارروائی کر رہے ہیں، سابق ممبران اور ان کے قریبی رشتہ داروں کا امریکا میں داخلہ بند کر دیا گیا، بدعنوانی میں ملوث افراد سے منسلک 44 کمپنیوں کو بھی نامزد کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ’’ناقابل قبول‘‘ ہوگی، غزہ جنگ کا واحد حل عسکری حل ہے۔

ملر نے صحافیوں کو بتایا، “ہم سمجھتے ہیں کہ حماس کی قیادت کو ختم کرنے کا صرف فوجی حل ہو سکتا ہے جس نے 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالآخر اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان وسیع تر تنازع کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں