عمارہ اطہر لاہور کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر تعینات

لاہور(سی این پی)آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی عہدے کے 4 افسران کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمارہ اطہر کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور لگایا گیا ہے، وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔اس کے علاوہ سابق سی ٹی او ایس ایس پی مستنصر فیروز کو سیف سٹی اتھارٹی میں نئی پوسٹنگ دی گئی ہے جب کہ آئی جی پنجاب کے پرسنل اسٹاف افسر صاحبزادہ بلال عمر کو تبدیل کر کے اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اور حمزہ امان اللہ کو نیا پی ایس او تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں