انگلش پریمیئر لیگ میں 16 دسمبر کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے ، انگلش پریمیئر لیگ(ای پی ایل ) میں 16 دسمبر کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ ناٹنگھم فاریسٹ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں آرسنل اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔تیسرے میچ میں بورن ماؤتھ اور لوٹن ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا میچ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

پانچویں میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ چھٹا میچ نیو کیسل یونائیٹڈ اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل میں کھیلا جائے گا۔16 دسمبر ہفتہ کے ساتویں اور آخری میچ میں برنلے اور ایورٹن کی ٹیمیں ٹرف مور، برنلے کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے، لیورپول کی ٹیم تاحال 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں