بہاولپور میں 7 روزہ ساؤتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری

لاہور (سی این پی) بہاولپور میں 7 روزہ ساؤتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری دے دی گئی ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت محکمہ سیاحت سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں 19ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بہاولپور میں 7 روزہ ساؤتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ چولستان میں ٹینٹ ہوٹل لگانے کا جائزہ بھی لیا گیا، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو ٹینٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی، وزیراعلیٰ نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے دوران ٹریفک کے بہترین اقدامات کا حکم دیا ہے۔

صوبائی سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ ”پریٹی پنجاب“برینڈنگ کے ذریعے سیاحت کے امکانات کو بڑھایا جائے گا، پنجاب کی سب سے بڑی ڈیزرٹ جیپ ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جیپ ریلی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو آفیشل پارٹنر بننے کی دعوت بھی دی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر عامر میر،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی اوردیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں