شدید دھند کے باعث موٹروے ٹریفک کیلئے بند

اسلام آباد (سی این پی )پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹرویز سید عمران کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا، موٹر وے ایم تھری بھی فیض پور سے رجانہ تک بند ہے۔

موٹروے ترجمان نے بتایا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی شدید دھند کے باعث بند ہے، موٹر وے ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے گدو تک حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں