لطیف کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پارٹی کے ذمہ داران اور کارکنان کا اظہار مسرت

لاہور(سی این پی )چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن، قائم مقام صدر پنجاب حماد اظہر، صدر خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، صدر سندھ حلیم عادل شیخ، صدر بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ، صدرگلگت بلتستان خالد خورشید خان اور صدر آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی سمیت تحریک انصاف کے ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے دلی مسرّت کا اظہار

سردار لطیف خان کھوسہ ملکی سیاست اور شعبۂ قانون کا بڑا نام ہیں، ان کی شمولیت سے تحریک انصاف کو غیرمعمولی تقویت میسّر آئے گی، قائدین تحریک انصاف

سردار لطیف خان کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت سے ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے بقاء و استحکام کی جاری تحریک مضبوط ہوگی، قائدین تحریک انصاف

سردار لطیف خان کھوسہ جیسی قدآور شخصیت کی شمولیت بانی چیئرمین عمران خان کے سیاسی ویژن کی جامعیت کا کھلا اعتراف اور تحریک انصاف کے پرامن سیاسی پروگرام کے بلند آہنگ ہونے کی واضح علامت ہے، قائدین تحریک انصاف

ابتلاء و آزمائش کے دور میں تحریک انصاف کا حصہ بن کر سردار لطیف کھوسہ نے ملک میں آئین، قانون کی بالادستی اور قوم کی حقیقی آزادی کے نصب العین کا تعیّن کیا ہے، قائدین تحریک انصاف

تحریک اپنے خالصتاً جمہوری، دستوری اور پرامن سیاسی اہداف کے حصول کیلئے سردار لطیف خان کی صلاحیت و تجربے سے استفادہ کرے گی، قائدین تحریک انصاف

سردار لطیف خان کھوسہ کا بھرپور خیرمقدم کرتے، ان کے فیصلے کو قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے اور باہم مل کر پاکستان کو دستور و جمہوریت کی راہ پر ڈالنے کی جدوجہد منزل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں، قائدین تحریک انصاف

اپنا تبصرہ بھیجیں