ہانیہ عامر اور آدتیہ پرتیک سنگھ کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (سی این پی )پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ عرف بادشاہ کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آنے والی ہانیہ اور بادشاہ کی ویڈیوز نے مداحوں اور بھارتی میڈیا کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ان دونوں فنکاروں کے درمیان صرف دوستی ہے یا پھر دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں؟

انہی خبروں کے دوران ریپر بادشاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں ہانیہ عامر کے ساتھ کی گئی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ویڈیو کال کے اسکرین شاٹ میں ہانیہ عامر منہ پر ہاتھ کر قہقہے لگا رہی ہیں جبکہ بادشاہ بھی اداکارہ کو دیکھ کر مُسکرا رہے ہیں۔

بھارتی ریپر بادشاہ نے اپنی اسکرین اسٹوری میں ہانیہ عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ “لطیفہ کیا تھا؟”واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر دبئی میں موجود تھیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزار رہی تھیں اور اسی دوران وہ بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ خوب سیر و تفریح بھی کرتی نظر آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں