اداکارہ حریم فاروق شدید تنقید کی زد میں

کراچی (سی این پی ) خوبرو پاکستانی اداکارہ حریم فاروق بالی ووڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے سٹائل کو کاپی کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔اداکارہ حریم فاروق کی ملائیکا اروڑا کے انداز میں چلنے کی مختصر ویڈیو مختلف شوبز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں حریم فاروق کو بالی ووڈ اداکارہ کے بولڈ انداز کی طرز پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ویڈیو میں فوٹوگرافرز انہیں ملائیکا کے نام سے پکار کر روکنے کی درخواست کرتے بھی سنائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو اس ویڈیو پر آڑے ہاتھوں لیا اورتنقیدی نشتر چلاتے ہوئے انہیں ملائیکا اروڑا کی بجائے راکھی ساونت قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں