الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کردی

اسلام آباد (سی این پی )الیکشن کمیشن نے نیب ، ایف بی آر اور دوسرے اداروں کی رپورٹس پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔آج ایک بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ترجمان نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن نے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب الیکشن کمشنر کے دفتر نے ذرائع ابلاغ کو مطلع کیا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا عمل ہفتہ کے روز تک جاری رہے گا جس کے بعد اہل امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں