میلبرن ٹیسٹ، آسڑیلیا کو پاکستان کیخلاف 241 رنز کی مجموعی برتری حاصل

میلبرن(سی این پی )میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے 264 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، کینگروز کو سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، دونوں نے 3، 3 شکار کیے۔

میچ کے ابتدائی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 24 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور مچل مارش نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔

مچل مارش سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 96 رنز پر میر حمزہ کی گیند کا شکار بنے، اسٹیو اسمتھ نے نصف سنچری مکمل کرلی جس کے بعد وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔

آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کے شعبے میں کارکرگی مسلسل مایوس دکھائی دے رہی ہے، میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے دوران عبد اللہ شفیق کیچز ڈراپ کرتے رہے۔

20 رنز پر مچل مارش کا کیچ ڈراپ قومی ٹیم کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔عبداللہ شفیق نے اس سے قبل بھی ابتدائی ٹیسٹ کے پہلے دن سیریز میں کیچ ڈراپ کرچکے ہیں، 16ویں اوور کے دوران انہوں نے عثمان خواجہ کا کیچ ڈراپ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں