سی پیک منصوبوں سے تعلقات کی نئی راہیں کھلی ہیں،وزیراطلاعات

اسلام آباد (سی این پی )اطلاعات ونشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے تعلقات سے مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کو خصوصی انٹرویو میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں سے تعلقات کی نئی راہیں کھلی ہیں اور دوطرفہ تعلقات کا مستقبل تابناک ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی، خصوصی اقتصادی زونز، زراعت زرعی صنعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون فروغ پارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کو دنیا نے سراہا ہے اور وسط ایشیائی ممالک اس منصوبے پر پہلے ہی عمل کررہے ہیں۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا چینی صدر شی جن پنگ کا ترقی کا نظریہ دنیا کی ترقی کی بنیاد پر ہے۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے درمیان اشتراک سے خوشگوار تجربات ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں