پشاور پولیس نے تھانہ ریگی ماڈل ٹائون پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

پشاور (سی این پی )پشاور پولیس نے تھانہ ریگی ماڈل ٹائون پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، جدید تھرمل ویپنز سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا تعین کرکے پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد قبائلی ضلع خیبر اور پشاور کے سرحدی علاقے سے تھانہ اور چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔دہشت گرد پولیس اسٹیشن پر حملے کے لیے پوزیشن ڈھونڈ رہے تھے، جن کی تعداد 8 سے 10 تھی، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے تمام دہشتگرد فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں