بارہویں بیراکوڈا مشق کا سی فیز بحیرہ عرب میں اختتام پذیر

کراچی(سی این پی )پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے زیرانتظام بارہویں بیراکوڈا مشق کا سی فیز بحیرہ عرب میں اختتام کو پہنچ گیا، تین روزہ مشقوں میں دوست ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔سہ روزہ بیرا کوڈا بحری مشقوں کی آخری مشق پی ایم ایس اے کے جہاز کشمیر پر منعقد ہوئی جس میں سمندر میں آئل اسپل سے بچنے کے اقدامات، سرچ اینڈ ریسکیو اور بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔

مشق میں پی ایم ایس اے کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ اور پاکستان ائیر فورس کے اثاثے بھی استعمال کئے گئے۔مشقوں کی اختتامی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پی ایم ایس اے کے اقدامات کو سراہا۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ نے مشق میں شریک غیر ملکی مندوبین میں سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیے۔بیرا کوڈا مشقوں کی کامیابی پر ڈی جی پی ایم ایس اے رئیر ایڈمرل امتیاز علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں