راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک کی بھی جلد از سر نو تعمیر کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(سی این پی )نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت صوبے بھر کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر مرحلہ وار کام کر رہی ہے۔ راولپنڈی میں انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانوں کی اپ گریڈیشن کا کام بھی جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رنگ روڈ سمیت راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبے اور ہولی فیملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچہری چوک راولپنڈی کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میٹرو بس ٹریک کی تزئین و آرائش کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک کی بھی جلد از سر نو تعمیر کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں