سوشل میڈیا سروسز کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال

اسلام آباد (سی این پی )ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز اور مقبول سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں کچھ دیر تک  لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوا، مگر اب تمام سروسز بحال ہوگئی ہیں۔7 جنوری کی شام کو فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رک گئی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ پی کے کے مطابق گوگل سروسز کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس پرووائڈر کی انٹرنیٹ سروسز شام 5 بجے متاثر ہوئیں مگر اب تمام سروسز بحال ہوگئی ہیں۔مختلف افراد نے ایکس پر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی نہ ہونے کی شکایت کی۔ابھی یہ واضح نہیں کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر کیوں ہوئی ہیں۔اس حوالے سے ابھی تک پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں