گولڈن گلوب ایوارڈ، فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘ نے سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا

نیویارک(سی این پی ) آسکر کے بعد فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کا امریکی شہر نیویارک میں انعقاد ہوا۔تقریب میں ہالی ووڈ کے معروف ہدایت کاروں، گلوکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فلمی ستاروں نے تقریب کو لگائے چار چاند لگائے، فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘ نے سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا، کلیئن مرفی بہترین اداکار قرار پائے، للی گلیڈ سٹون بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے اڑیں۔

گولڈن گلوب ایوارڈ شو کی تقریب کیلیفورنیا کے بیورلی ہلٹن ہوٹل میں سجی، اوپن ہائیمر نے سال کی بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 5 ایوارڈ اپنے نام کئے، سال 2023 کی کامیاب ترین فلم ’’باربی‘‘ بھی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی،  باربی  نے باکس آفس اچیومنٹ ایورڈ حاصل کیا۔

تقریب میں بہترین میوزیکل کامیڈی فلم کا ایوارڈ  پور تھنگز  کے نام رہا، اداکارہ ایما سٹون نے فلم  پور تھنگز  میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، بہترین ٹیلی ویژن سیریز کا ایوارڈ سکسیشن کے نام رہا جو گولڈن گلوبز کی شام 4 ایوارڈز حاصل کر کے نمایاں رہی۔

گولڈن گلوبز 2024 میں فلم  اینوٹمی آف آ فال  بھی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی، اس فلم نے بہترین غیر انگریزی فلم ’’فارن نیشنل لینگویج‘‘ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

فلم اوپن ہائیمر میں مرکزی کردار ادا کرنے والے کلیئن مرفی نے بہترین اداکار، معاون کردار نبھانے والے رابرٹ ڈاؤنی جونئیر، اوپن ہائیمر کے ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان بھی ایوراڈ لے اڑے، فلم کلر ز آف دی فلاور مون میں مرکزی کردار ادا کرنے والی للی گلیڈ سٹون بہترین اداکارہ کا ایورڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں