پاکستان قرض پروگرام کے بارے میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

پیرس(سی این پی )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا پاکستان کے حوالے سے اجلاس آج پیرس میں ہوگا۔ اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے کاایگزیکٹیو بورڈ پاکستان کے لیے موجودہ قرض پروگرام کے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کی حتمی منظوری پرغور کر ے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گذشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا، معاہدے کے تحت فوری طور پر پاکستان کو ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں