بلے کے نشان کی واپسی کا فیصلہ، اکبر ایس بابر کاسپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد (سی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ’ہمیں پشاورہائی کورٹ کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نشاندہی کے باوجود پشاور ہائی کورٹ نے ہمیں نوٹس نہیں دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پشاورہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا، کاش میں پی ٹی آئی کی طرح لاڈلہ ہوتا تو ہر عدالت میں گھس جاتا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں