تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کر سکے جتنا ہونا چاہیے تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(سی این پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کر سکے جتنا ہونا چاہیے تھا۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں طلبا و طالبات کی سہولت کے لیے ای سروسز موبائل ایپ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈگری اور رزلٹ کی تصدیق کا عمل آن لائن کیا گیا ہے، پنجاب کے باقی آٹھ بورڈز کو بھی آن لائن کرنے جارہے ہیں، رزلٹ کی تصدیق کا عمل بھی آن لائن کیا گیا ہے، طالب علموں کو یہاں بورڈ میں آنا پڑتا تھا، انہیں پریشانی ہوتی تھی،گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا تھا، فیسوں کے لیے بینک جانا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم میں ہم اتنا کام نہیں کرسکے جتنا ہونا چاہیے تھا، ہزاروں اسکولز میں سے درجن بھر کا ٹھیک ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں