چوتھی بار الیکشن لڑنے والا اپنے منشور کا نہیں بتا سکتا ، بلاول بھٹو

بھلوال (سی این پی )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک طرف معاشی اور دوسری طرف جمہوری بحران ہے۔بھلوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست نہیں، اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہا ہوں، چوتھی بار الیکشن لڑنے والا اپنے منشور کا نہیں بتا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا ہے، شیر کی حکومت میں کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں کا خون چوسا جاتاہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اقتدار میں آکر کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، جیالے گھر گھر پیغام پہنچائیں، تنخواہ دگنی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو ریلیف دیں گے، مزید کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں