لاہور(سی این پی )داتا دربار ہسپتال کے مسائل کو ختم کرنے کیلئے ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردیا گیاہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، کورکمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور ڈی جی اینٹی نارکوٹکس میجر جنرل انیق احمد ملک کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئ گئے ، اس اہم تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صرف اور صرف مریضوں کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے جس طرح منشیات کیخلاف بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح داتا دربار ہسپتال کی بہتری کیلئے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ میری اور میری کابینہ کی صرف اور صرف یہ کوشش ہے کہ کسی نہ کسی طرح عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اور اس کیلئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کی مجھے پرواہ نہیں ہے، میری نظریں عوام کی بہتری کے منصوبوں پر مرکوز ہیں اور میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔
جب بچوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیا گیا تو کورٹ کیوں حرکت میں نہیں آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب
آرٹیکل 6 لگانے کا آغاز فیلڈ مارشل ایوب خان سے کیا جانا چاہیے، خواجہ آصف
جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام محفل ملاقات کا انعقاد
قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادر جنگجوؤں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف
گندم خریداری معاملہ، پاسکو کے ایم ڈی اور جی ایم پروکیورمنٹ معطل
پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف چیف مشن چیف
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت