وزیر اعلیٰ پنجاب سعودی عرب پہنچ گئے، عمرہ ادا کیا، ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعائیں

مکہ مکرمہ (سی این پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی دورہ سعودی عرب پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا ہے، اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی، بعد ازاں وزیر اعلیٰی محسن نقوی نے مدینہ منورہ میں قائم ڈیجیٹل اسلامک  بین الاقوامی میوزیم کا دورہ کیا ، میوزیم کے سربراہ و انچارج نے محسن نقوی اور ان کے ہمراہ وفد کا پرتباک استقبال کیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میوزیم کے مختلف شعبے دیکھے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈیجیٹل  اسلامک میوزیم میں اسلامی تاریخ کو بہترین انداز میں ڈیجیٹلائز کرنے کے اقدام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

محسن نقوی نبی پاک ؐ کی مدینہ منورہ میں رہائش مبارکہ کے ڈیجیٹل ماڈل کو دیکھ کر انتہائی متاثر ہوئے، ڈیجیٹل اسلامک میوزیم میں اسلامی تاریخ میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والی خواتین کے کارناموں کو بھی ڈیجیٹللائز کیاگیا ہے، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بھی ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے اور ڈیجیٹل ماڈل تیار کئے گئے ہیں، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے یہ سب کام بڑی محنت سے سرانجام دیا ہے جس کیلئے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں