پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور کا اعلان کردیا

اسلام آباد (سی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گوہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابی منشور کا اعلان کیا۔ انتخابی منشور میں  اقتدار میں آنے کے بعد  truth اور reconciliation کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

گوہر خان کا کہنا تھاکہ مستحکم معیشت، برابری کے انصاف کے نظام، صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کی اصلاحات متعارف کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم لائے گی، وزیراعظم کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے ہوگا اور اسمبلیوں کی مدت 4 سال تک محدود کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں الیکشن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا فیلڈ ہی نہیں دی گئی، ہم سے بلا چھین لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  جب آج ہمیں منشور پیش کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تو اندازہ لگائیں کہ صورتحال کیا ہے۔گوہر خان کا کہنا تھاکہ سائفر کیس میں ملزم کی مرضی کےخلاف جج نے سرکاری وکلا کو متعین کردیا، سزائے موت کی طرف بڑھنے والے اس کیس میں عدل اورآئین کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں