راولپنڈی(وسیم اشرف عباسی)راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے عوام کی سہولت کے لئے چلائی جانے والی میٹرو بس ایکسپریس سروس نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دی جس سے بسوں میں مسافروں کا رش بے پناہ بڑھ گیا۔لوگ بسوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ہر سٹیشن پر لوگوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔کچھ عرصہ قبل مسافروں کی سہولت اور رش کم کرنے کیلئے صدر سے سیکریٹریٹ تک میٹرو بس ایکسپریس سروس شروع کی گئی تھی جس سے نہ صرف اپنے کام پر جلدی جانے والے افراد کو بہت بڑی سہولت میسر آئی تھی بلکہ ہر سٹاپ پر مسافروں کی لمبی لائنوں کا لگا رش بھی ختم ہو گیا تھا۔اس سروس کو عوام میں پزیرائی ملی تھی تاہم اب آرڈی اے نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ سروس بند کردی ہے جس سے ہر سٹیشن پر مسافروں کی پھر لمبی لائنیں لگ گئی ہیں،لوگوں کو اب بسوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سفر کرنا پڑ رہا ہے ۔عوام نے مطالبہ کیا ہےکہ آرڈی اے عوام کو فراہم کی گئی یہ تیز رفتار ایکسپریس سروس بحال کرے تاکہ وقت کی بچت ہو سکے اور لوگ پر سکون سفر کر سکیں۔۔۔
سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، مریم نواز
آزاد کشمیر کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مائوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے
نرسوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے