عام انتخابات کی کوریج کے لیے 37 برطانوی صحافی پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (سی این پی )پاکستان میں عام انتخابات کی کوریج کے لیے برطانیہ کے 37 صحافیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے، دولت مشترکہ کے 16 رکنی وفد کو بھی ہائی کمیشن نے ویزے دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں عام انتخابات کی کوریج کے لیے 37 برطانوی صحافی پاکستان آئیں گے جن میں ٹائمز، سی این این، اسکائی نیوز، بی بی سی، آئی ٹی وی کے نمائندے اور کیمرہ مین شامل ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن نے الیکشن کی نگرانی کے لیے آنے والے بیرونی مبصرین کے 16 رکنی وفد کو بھی ویزے جاری کردئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں