الیکشن 2024، صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی سہولت کیلئے میڈیا کمپلین اپیلی کیشن کا افتتاح

اسلام آباد(سی این پی )الیکشن کوریج کے حوالے سے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی سہولت کے لیے میڈیا کمپلین ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔

ایپلی کیشن سے موبائل، لیپ ٹاپ، دیگر ڈیوائسز کے ذریعے آن لائن شکایات درج کرانے میں مدد ملے گی۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے صحافی مسائل کی فوری اور مؤثر رپورٹنگ کرسکیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت نگراں حکومت وجود میں آئی، نگراں حکومت نے انتخابات کے عمل میں الیکشن کمیشن کی ہر طرح سے مدد کی۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ 12 کروڑ سے زائد پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، انتخابات میں عوام حق رائے دہی استعمال کر کے اپنے نمائندے منتخب کریں گے، آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں