عام انتخابات کے موقع پر گوگل کا خاص ’ڈوڈل‘ جاری

اسلام آباد(سی این پی)ملک بھر میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر اپنے امیدواروں کے انتخاب کے لیے 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔اسی سلسلے میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔یہ گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم اور قومی دنوں کی مناسبت سے نئے ڈوڈلز تیار کرتا ہے اور اسی لیے گوگل نے آج پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے بھی ڈوڈل تیار کیا ہے جس پر پاکستان کا قومی پرچم اور بیلٹ باکس نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں۔جن میں سے 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں